صدر مملکت کا انتخاب: پنجاب اسمبلی میں کل پولنگ ہوگی

343
dissolved

لاہور: پنجاب اسمبلی میں کل صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 سے 4 بجے تک ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو کل کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے ارکان اسمبلی کے لیے صدارتی انتخاب کا ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرست میں انگریزی حروف تہجی کی ترتیب سے شامل کیے گئے ہیں ۔ ارکان اسمبلی کو ووٹ کے لیے اسمبلی کے جاری کردہ شناختی کارڈ کے ساتھ ایوان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے ووٹ کی پردہ داری کے لیے آج رات تک ایوان میں پردہ دار جگہیں ترتیب دے دی جائیں گی۔