پی ایس ایل: کراچی کنگز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

419

راولپنڈی: پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

کوئٹہ کی ٹیم کو اوپنرز کی جانب سے حوصلہ افزا آغاز نہ مل سکا۔ جیسن رائے نے 15، سعود شکیل نے 33 رنز بنائے جب کہ خواجہ نافع 17، کپتان رایلی روسو 10، سرفراز احمد 7، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق صرف ایک رنز ہی بنا سکے۔

کراچی کنگز کے بالر حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا۔

بعد ازاں کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا اور 15.3 اوورز میں 119 رنز بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز بنا سکے، جن کے بعد جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے 50 رنز کی شراکت داری بنائی جس کے بعد جیمز ونس آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد ٹم سائفرٹ بھی 49 رنز پر پویلین چلے گئے۔ شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز میں محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔