فلسطینیوں کی نسل کشی: آسٹریلین وزیراعظم کیخلاف عالمی عدالت میں دعویٰ دائر

409

دی ہیگ: فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک جرم ہونے کے الزام میں آسٹریلین وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت میں دعویٰ دائر کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر دعوے میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک جرم ہیں۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم انتھونی البانیز کے خلاف ّسٹریلوی لا فرم ہی کی جانب سے دعویٰ دائر کیا گیا ہے، جس پر 100 سے زائد وکلا نے دستخط کیے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں دائر دعوے میں ملکی کابینہ اور پارلیمنٹ کی کچھ دیگر ارکان کو بھی اسرائیل کا شریک جرم قرار دیا گیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں دائر دعوے میں ملزمان پر اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لیے امدادی تنظیم اُنروا کی فنڈنگ روکنےاور اسرائیل کو فوجی امداد دینے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ان افراد پرآسٹریلوی باشندوں کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کا بھی الزام ہے جب کہ آسٹریلوی وزیر اعظم پراسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینی نسل کشی ممکن بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔