پی ایس ایل: پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 4 رنز سےشکست

459

راولپنڈی: پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سےشکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 205 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی ٹیم 20 اوورز کھیل کر 200 رنز بنا سکی جب کہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئےتھے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جس میں ٹیم نے 20 اوورز مکمل کھیل کر 204 رنز بنائے اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 64 رنز کی اننگ کھیلی۔

علاوہ ازیں پشاور زلمی کے صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد ازاں پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹ پر 200 رنز بناسکی، محمد رضوان 32، ریزا ہینڈریکس 5، ڈیوڈ ملان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ طیب طاہر 26، خوشدل شاہ 11 رنز بنا سکے۔ تاہم افتخار احمد اور کرس جارڈن نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی نہ دلواسکے۔ افتخار احمد 27 گیندوں پر 60 اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ لی۔