پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ہدف

358
decision

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کےمیچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے 20 اوورز مکمل کھیلتے ہوئے 204 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اننگز کی شروعات صائم ایوب اور بابراعظم نے کی، جس میں دونوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ صائم ایوب چھٹے اوور میں اسامہ میر کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔ انہوں نے 22 بالز پر 46 رنز اسکور کیے، جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے اب تک کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جب کہ پشاور زلمی کے 7 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔