مالدیپ کے صدر کا اپنے ملک سے 10 مئی تک بھارتی فوج کو نکل جانے کا حکم

336
withdraw Indian troops

مالی:  مالدیپ  کے صدر محمد معیزو نے اپنے ملک سے بھارتی فوجی انخلا کا حکم دے دیا ہے انہوں نے  بھارتی فوجیوں کو مالدیپ چھوڑنے کے لیے  10 مئی کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

مالدیپ کے صدر محمد معزو نے  پیر کے روز ایک رہائشی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج 10 مئی کے بعد مالدیپ میں کسی بھی لباس میں نہیں رہے گی، میں یہ بات اعتماد کے ساتھ بتا رہا ہوں اور جو لوگ غلط افواہیں پھیلاتے ہیں وہ حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 10 مئی کسی بھارتی فوجی کے مالدیپ میں رہنے کا آخری دن ہوگا۔

مالدیپ کے صدر نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی کو وردی میں یا سادہ لباس میں شہری حیثیت سے بھی مالدیپ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت مالدیپ کی 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمز میں کئی برسوں سے دو ہیلی کاپٹروں اور ایک ڈورنیئر طیارے کے ذریعے طبی اور ہنگامی امداد کی خدمات فراہم کرنے کے نام پر 88 بھارتی فوجی اہلکار تعیبات ہیں۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے صدر کا 10 مئی تک بھارتی فوج کے انخلا کا بیان چین کے ساتھ فوجی معاہدہ طے پا جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔