قومی اسمبلی: عمران خان کی رہائی کیلیے قرارداد جمع

285
the law of the jungle

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف کیسز فوری طور پر ختم کیے جائیں اور انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون کا غلط استعمال کیا جانا اب بند کردیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے علاوہ پارٹی کے رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چودھری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے۔ قرارداد میں صحافی عمران ریاض اور اسد طور کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیر قانونی ہیں، یہ کیسز ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔