اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہی قیادت رہے گی اور فیصلے بھی نواز شریف کے ہوں گے۔
میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہنسی آتی ہے کہ وہ لوگ مطالبے کرتے ہیں جنہوں نے پانچ پانچ جماعتیں تبدیل کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کل تک نواز اور شہباز شریف کے نعرے لگاتے تھے مگر آج وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے وفادار لیڈر سائيڈ لائن ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے اس چیزکا بھی امکان ہے کہ نوازشریف کو پارٹی صدارت دی جائے، وہ 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول بھٹو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں۔