کراچی : شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف میں دلہن نے مذاق میں پہلی رات ہی پستول کی گولی نگل لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق پستول صاف کرنے کے لیے گولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی، جس کے بعد پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایکسرے میں گولی واضح دیکھی جا سکتی ہے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی اگر پستول کا لائسنس ہوگا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔