آصف زرداری اور خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ

234

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورت حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔