مزدوروں نے 2024 کے فراڈ الیکشن کو مسترد کردیا، سراج الحق

283
fraudulent election

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزدوروں نے 2024 کے فراڈ الیکشن کو مسترد کردیا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، ملک میں مزدورکو اپنے بچوں کو دوقت روٹی دینا مشکل ہوگیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزدور کوبچوں کو تعلیم دینامشکل ہوگیا ہے، مزدوروں کواس وقت ٹھیکہ داری نظام کاسامنا ہے، ملک میں جنگل کا قانون، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھی سماجی پروگرام ہےاس میں اربوں روپے کا پیسہ ہے، یہ تمام پیسہ مزدوروں کا پیسہ ہے، مزدوروں کا اس ملک میں جینا مشکل ہو چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ مزدوروں نے 2024 کے فراڈ الیکشن کو مسترد کردیا، یہ الیکشن نہیں تھا سلیکشن تھی،عوام کے ساتھ فراڈ کیاگیا، الیکشن میں50 ارب روپے خرچ کیے گئے، عوام نےحکومت بننے سے پہلے ہی اسے مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مزدور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مزدوروں کےلیے ایک ویلفیئرکارڈ بنایاجائے، ہم چاہتے ہیں کہ مزدوروں کیلئے تعلیم اوردیگر ضروریات کاخیال رکھاجائے، مزدوروں سے ووٹ تولیےجاتےہیں لیکن عوامی نمائندے منتخب ہونےکےبعد انکا نام بھی نہیں لیتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ بہت سے عالمی معاہدے ہیں جن پر پاکستان نے دستخط کیے ہیں، ووٹ گننے والے لوگ تبدیلی نہیں چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کا اعلان ہے کہ ہم پاکستانی عوام کےحقوق کے لیے لڑیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزدوروں کےمسائل کے حل کیلئے ہر قربانی دینے کوتیارہیں، مزدور ہمارے جسم کے ٹکڑے ہیں اورہمارے سرکاتاج ہیں۔ا