اسلام آباد: صدر مملکت کے انتخاب کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔
فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر مملکت کی نشست کیلئے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔