پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

365
Command and Staff Conference

اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹرزمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں میری ٹائم سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف نے بحری مشق سی سپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکا کی کاوشوں اورمیری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرس کے دوران افسروں کو گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو ریلیف اور بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اورمستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔