دھاندلی زدہ الیکشن میں  حلف لینے والوں کو معلوم ہے کہ وہ منتخب نہیں ہوئے، اسد قیصر

353

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں یہ بدترین الیکشن تھے،  آج جن لوگوں نے حلف اٹھایا ہے ان کومعلوم ہے کہ وہ منتخب نہیں ہوئے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں سول بالادستی کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے  کہا کہ  ہمارا موقف واضح ہے کہ پیپلز پارٹی بھی مینڈیٹ چوری کرنے میں برابر کی شریک ہے، ہم ایک نکاتی ایجنڈے پر ملک گیر الائنس بنانا چاہتےہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   ہر فرد کو پتہ ہے کہ دھاندلی کس نے کرائی ہے؟نئے جعلی  فارم 45 بنائے جارہے ہیں، اس حکومت کا کوئی قانونی جواز نہیں، ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہوئی تو یہ حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی۔