آئینی نظام نہ ہو تو معیشت بھی مستحکم نہیں ہوسکتی، سراج الحق

229
accountability day

لاہور:امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں آئینی نظام نہ ہو تو معیشت بھی مستحکم نہیں ہوسکتی، اس وقت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی حکمرانی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اب تو ہر کوئی کہہ رہاہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن عوام کے حقوق کی حفاظت میں ناکام ہوگئے ہیں،ملکی معیشت کا نظام آئی ایم ایف کے اوپر چھوڑدیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد عوام کا اس نظام سے اعتماد ختم ہوتا جارہاہے، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت جماعت اسلامی کی نشستیں واپس دلائے، اس الیکشن میں اُن لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے جن کو عوام نے سرے سے ہی مسترد کردیا ہے۔