فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

247
regarding democracy

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اسپیکر، وزیراعظم اور صدر کے الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم ووٹ کا حق استعمال نہیں کریں گے، اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جے یو آئی وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں شریک نہیں ہو گی۔ احتجاج کی تحریک کو آگے بڑھانے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا انتظار کریں، ان شاءاللہ عوام کی نمائندگی ہم کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں کل یکم مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل میں ووٹ دینے سے بھی انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم،اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکےانتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔ماضی میں اتحادی حکومت کا حصہ رہنے والے فضل الرحمان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف برداری کے لیے پہنچے تھے۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات بھی کی۔