پی ایس ایل: کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

363

کراچی:پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

شہر قائد میں ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر کراچی کنگز کی جانب سے 20 اوورز میں165 رنز بنائے گئےجب کہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ شکست دے دی۔

کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد کی جانب سے اوپنر کولن منرو 82 اور ایلکس ہیلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آغا سلمان 25 اور شاداب خان 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی،تبریزشمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔