کراچی: ائرپورٹ: 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد

298

کراچی: ائرپورٹ سے ایک مسافر سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی ائرپورٹ سے ائرفورس سیکورٹی فورس کے عملے نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ عمران گل نواز نامی مسافر بینکاک کی پرواز کا مسافر تھا، جس کے قبضے سے 250 گرام سے زیادہ سونا اور امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوان، ریال کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، جسے اس نے اپنے بیگ میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔

عملے نے شبہے کی بنیاد پر تلاشی لی تو بیگ میں چھپایا ہوا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔