مردان میں فائرنگ: ایس پی شہید، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی

319

مردان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ زڑمتہ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں ایس پی اعجاز خان دہشت گردوں کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ان کے علاوہ ڈی ایس پی سمیت تین دیگر پولیس اہل کار شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ گزشتہ نصف شب کو واقعے کی اطلاع ملی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں اور لاش و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔

شہید ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں آج صبح ادا کردی گئی، جس کے بعد ان کی لاش ان کے آبائی علاقے شیرپاؤ چارسدہ روانہ کردی گئی ہے۔