بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، صدر مملکت

376
ISLAMABAD, PAKISTAN, FEB 26: President, Dr. Arif Alvi exchanging views with Players and Management of Pakistan Blind Cricket Team during meeting held at Aiwan-e-Sadr in Islamabad on Monday, February 26, 2024. (PPI Images).

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا ہے، اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات  کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے بینائی سے محروم کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا، حالیہ برسوں میں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ نے خصوصی توجہ اور پہچان حاصل کی ہے،  پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملک میں کرکٹ کے مقابلوں کے فروغ اور انعقاد کے لئے سرگرم ہوناخوش آئند ہے۔