پی ایس ایل 9: زلمی کایونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف، بابر کی شاندار سینچری

234

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا کر 202 رنز کا ہدف دے دیا۔

کپتان بابر اعظم نے 111 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، محمد آصف اور بابر اعظم ناٹ آؤٹ رہے۔

صائم ایوب 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث نے 2 رنز پر شاداب خان کو کیچ دے دیا، حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ال واکر 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، رومین پاول 8 رنز بنا کر وکٹ کا نشانہ بنے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

زلمی ٹیم کے (کپتان) بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ خان، رومان پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب، سلمان ارشاد شامل ہیں۔

یونائیٹڈ ٹیم کے (کپتان) شاداب خان، حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، تیمل ملز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔