دھاندلی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر عوام نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے، سراج الحق

374
accountability day

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں پر عوام نے فل اسٹاپ لگا دیا، ان جماعتوں کی سیاست عروج کی طرف نہیں بلکہ ختم ہونے جا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ   پی ڈی ایم کی جماعتوں کو 100سال بھی حکومت مل جائے ڈلیور نہیں کر سکتیں، نااہل حکمران جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو چکیں، دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہوا، جماعت اسلامی آئندہ سیاسی منظر نامے میں عوام کے ساتھ ہو گی اور اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   جماعت اسلامی اقتدار میں آئے گی تو ملک میں خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔ دھاندلی کی پیداوار حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غربت انتہا کو پہنچ چکی اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔