لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا دھچکا، اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے باہر ہوگئے۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے حارث رؤف پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیکل پینل مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ لاہور قلندرز کے اسپیڈسٹر کو انجری سے صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہوں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے حارث رؤف کی انجری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور ٹیم ہمیں حارث رؤف کی انجری پر بہت دکھ ہے۔ آفریدی نے کہا کہ ان کی کمی محسوس کرنا تکلیف دہ تھا کیونکہ وہ ہمارے لیے طاقت کا ستون ہیں اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔
شاہین نے رؤف کی انجری پر کہا کہ ’’مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہم متحد ہیں، اور مجھے پورا اعتماد ہے کہ ٹیم ٹائٹل نام کرنے کے ،قام تک پہنچ جائے گی۔‘‘