پشاور:4 احتساب عدالتیں ختم کرکے دیگر کورٹس قائم کردی گئیں

1498

پشاور:پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں 4 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے ان کی جگہ دیگر 4 عدالتیں قائم کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پشاور کی 4 نیب کورٹس ختم کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جن کی جگہ پر اب 2 اینٹی نارکوٹکس، ایک ایف آئی اے اور ایک بینکنگ کورٹ قائم کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چاروں عدالتوں میں ججز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ 2 اینٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی جب کہ ایک عدالت اینٹی کرپشن امیگریشن ایبٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈی آئی خان میں قائم کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پشاور میں اب 8 کے بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گے۔