عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے: فیصل جاوید

263

اسلام آباد: فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے جب کہ عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ، دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس چلے جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا،جو بھی گنہگار ہیں اُن کو سزا ملنی چاہیے ،قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔

 فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا، ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبرز لکھے گئے، ہمارے تمام امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے ، 180 سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے ۔ کسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معیشت سمیت تمام چیزیں عدل اور انصاف سے جڑی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عدل اور انصاف قائم کرنے کا حکم دیا ہے،

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللّٰہ تعالی انہیں امان میں رکھے ۔