الیکشن میں دھاندلی: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

334

 اسلام آباد:شیر افضل مروت نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نتاٸج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف میں سپریم کورٹ میں پٹیشن فاٸل کرنے جا رہا ہوں، اس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کی تقرری کو بھی چیلنج کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 21فروری کو انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 19 فروری کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا تھا لیکن درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہ ہوئے۔