لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹیڈ ٹیم کے بولر عبید شاہ کی جگہ حنین شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔