سپریم کورٹ کے فیصلے پر جے یوپی کا اظہارتشویش، جمعہ کو یوم ختم نبوت منانے کا اعلان

608
Qadianism Ordinance

حیدرآباد:  جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قانون امتناع قادیانیت آرڈنینس پر موثر عملدار کروائے نہ کہ مذہبی آزادی کے نام پر شعائر اسلام کا تمسخر اڑانے اور امتناع قادیانیت ایکٹ کی خلاف ورزی کا سرٹیفکیٹ جاری کردے مسلمان ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر ابوالخیرزبیر نے حیدرآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں قادیانیوں کو مذہبی آزادی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب پاکستان کے عاشقان مصطفےٰ ﷺ اپنی جانوں کے نذرانے دیں گے لیکن ختم نبوت کے خلاف آپ کے فیصلہ کو قبول نہیں کریں گے جس مسلمان کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا وہ اسلام اور بانی اسلام کے دشمن قادیانیوں کی حمایت کبھی نہیں کریگا

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی اسی نبیﷺ کا کلمہ پڑھا ہے آپ کے دل میں بھی اگر اپنے نبی ﷺ کی ذراسی محبت بھی ہے تو اپنا یہ فیصلہ واپس لیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے جس پر قصر اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے قانون امتناع قادیانیت آرڈیننس کی روشنی میں کوئی قادیانی شعائر اسلام کا استعمال نہیں کرسکتاقادیانیوں کو باطل نظریات کے سبب 7ستمبر 1974ء میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا۔

صدرملی یکجہتی کونسل کا کہنا تھا کہ مذکورہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قرآن و سنت پاکستان کے آئین اور قانون کے سراسر خلاف ہے اور قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کا باعث بنے گا جس سے بدامنی اور لاقانیت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے لہذا سپریم کورٹ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قانون امتناع قادیانیت آرڈنینس پر موثر عملدار کروائے نہ کہ مذہبی آزادی کے نام پر شعائر اسلام کا تمسخر اڑانے اور امتناع قادیانیت ایکٹ کی خلاف ورزی کا سرٹیفکیٹ جاری کردے مسلمان ایسے کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد ریاست کی ذمہ داری ہے قادیانیوں کو قانون کا پابند بنایا جائے۔مسلمان ملی غیرت و حمیت کے جذبہ سے سرشار ہو کر عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کریں گے جمعیت علماء پاکستان ملک بھر میں 23فروری جمعۃ المبارک کو یوم ختم نبوت منائے گی جے یو پی سے وابستہ تمام آئمہ،خطباء اور علماء کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ خطباء جمعہ میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اجاگرکریں۔پریس کانفرنس میں ناظم علی آرائیں، ڈاکٹر یونس انش،قاری غلام سرورامینی،محمد رضوان بھی موجود تھے۔