برطانوی مارکیٹ چینی الیکڑک گاڑیوں کے لئے دستیاب ہے، رہنما موٹرانڈسٹری

415

لندن: برطانوی موٹر انڈسٹری کی سرکردہ شخصیت نے کہا ہے کہ چینی گاڑیوں کے برانڈ ، خاص کر الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈز کی بڑھتی تعداد برطانیہ میں داخل ہورہی ہے اور برطانوی صارفین کے لئے اس کے لئے دستیاب ہے۔

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز (ایس ایم ایم ٹی) کے چیف ایگزیکٹو مائیک ہیوز نے شِںہوا کو بتایا کہ جب تک تجارت آزاد اور منصفانہ ہے اس وقت تک یہ چینی برانڈز برطانوی صارفین اور صنعت دونوں کے لئے مفید ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ برطانوی مارکیٹ میں ان برانڈز کے آنے سے مسابقت بڑھی اور اس سے اختراع کو فروغ ملا۔ہیوز نے کہا کہ برطانوی مارکیٹ ہمیشہ بہت کھلی اور مسابقتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب بہت سے نئے برانڈز برطانیہ میں آ رہے ہیں۔

چین گاڑیوں کی صنعت میں دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے ساتھ ساتھ کار سازی اور برآمد کنندگان میں بھی شامل ہے۔

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کے پاس بڑی معیشیں دستیاب ہیں جو اسے بین الاقوامی سطح پر مسابقت میں مدد کرتی ہیں۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں  کی برآمدات 77.6 فیصد اضافے سے 12 لاکھ یونٹس رہی جن میں خالص الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں دونوں شامل ہیں۔

ہیوز نے کہا کہ گاڑیوں کی صنعت میں برطانیہ ۔ چین تعاون دراصل سرمایہ کاری اخراجات بانٹنے کا طریقہ ہے جس سے وہ عالمی صنعت کے سب سے بڑے چیلنجز جیسے بجلی اور خودکارگاڑیوں کا مثر طریقے سے جواب دے سکتے ہیں۔