کراچی اڈینو وائرس کی لپیٹ میں ، شہریوں کوماسک پہننےکا مشورہ

425

کراچی :سندھ کا شہر کراچی ایڈنووائرس کی لپیٹ میں آگیا جس سے روزانہ سینکڑوں مریض کھانسی، بخار، نزلہ، فلو اور سینے میں انفیکشن کی علامات کے ساتھ سرکاری اسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔

سول ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر قلب حسن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ روزانہ 1,000 سے زیادہ مریض سر درد، ناک بہنا، بخار اور سردی لگنے کی شکایات کے ساتھ سرکاری ہسپتال میں آتے ہیں۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے مطابق، اڈینو وائرس ہلکی سے شدید بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، اگرچہ سنگین بیماری کم عام ہے۔ کمزور مدافعتی نظام، یا موجودہ سانس یا دل کی بیماری والے لوگ، ایڈینو وائرس کے انفیکشن سے شدید بیماری پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔

امریکہ کی قومی صحت ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ وائرس عام طور پر کسی متاثرہ شخص سے قریبی ذاتی رابطے کے ذریعے دوسروں میں پھیلتا ہے، جیسے کہ “ہاتھ چھونا یا ملانا، کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا، کسی چیز یا سطح کو چھونے سے جس پر اڈینو وائرس ہوتے ہیں، پھر اپنے ہاتھ دھونے سے پہلے اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونا سے ایک دوسرے میں منتقل ہو تا ہے ۔

ڈاکٹر حسن نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ باہر نکلتے وقت چہرے کے ماسک پہنیں۔