لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطان کی لاہور قلندر کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور نے ملتان کو 20 اوورز میں 166 رنز بنا کر 167 زنز کا ہدف دیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، جہانداد خان 16, سکندر رضا 23، اور صاحبزادہ فرحان 2 رنز بناسکے۔ عبداللہ شفیق 6 اور کارلوس بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے، سلمان فیاض کی جگہ جارج کو شامل کیا گیا ہے۔
ملتان ٹیم میں (کپتان) محمد رضوان، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی شامل ہیں۔
لاہور کی ٹیم میں (کپتان) شاہین آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔