لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 9کے میچز میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فلسطین کے پرچم اور غزہ کے حق میں بینرز لانے پر پابندی لگادی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران فریال نامی خاتون فلسطین کے حق میں بینر اندر لے کر جانے لگیں توقذافی اسٹیڈیم کے پر گیٹ پر موجود اہلکاروں نے تلخ رویہ اختیار کرتے ہوئے بینرز لے جانے سے منع کردیا۔
خاتون نے سوشل میڈیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کے گیٹ پر مامو ر سیکیورٹی اہلکار فلسطینی بینرز دیکھ کر راستہ روک کر ایسے پیش آئے جیسے میں کوئی ہتھیار ساتھ لیکر جارہی ہوں۔
فریال نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے کے دیکھ میرے ساتھ آئے چھوٹے بہن بھائی خوفزدہ ہوگئے تھے اس لیے میں نے بحث کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل ٹکٹس کے پیچھے شرائط میں لکھا گیا ہے کہ ایسے پوسٹرز، بینرز یا پلے کارڈز جن میں مذہبی، سیاسی، یا نسلی امتیاز کا متن یا تصاویر شامل ہوں، انہیں لے جانا سختی سے منع ہے۔
What is this @TheRealPCBMedia @TheRealPCBMedia is it policy to NOT allow ‘free palestine’ banners in a match? Kindly clarify https://t.co/wTtG2pmvDb
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) February 20, 202
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معاہدہ کیا ہوا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔