احتساب عدالت اسلام آباد کے نئے جج ناصر جاوید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

235

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد کے نئے جج ناصر جاوید رانا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ناصر جاوید رانا کی بطورجج احتساب عدالت تعیناتی کی منظوری دی، ناصرجاوید رانا23 جنوری 2027 تک بطور جج احتساب عدالت نمبر1 خدمات سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، آصف ذرداری کے کیس زیر سماعت ہیں، عدالت میں نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات کے کیسز زیرسماعت ہیں۔

اس سے قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فرائض سر انجام دے رہے تھے، جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا، جج محمد بشیر 14 مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔