لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور نے کراچی کو 19.05 اوورز میں ساری ٹیم 154 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،155 زنز کا ہدف دے دیا۔
ذرائع کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں روومین پاول 39، آصف علی 23 بناکر کر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، عامر جمال ایک، محمد ذیشان اور وقار سلام خیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔
دوسری جانب کراچی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کے ساتھ، سعد بیگ کی جگہ عرفان خان نیاری کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل نے یہودی کمپنی کے ایف سی سے اشتہارات کا معائدہ کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔