پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے : تبریز شمسی

373

 کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا کہ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں۔ گزشتہ روز نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا، یہی لیگ کی خوبصورتی ہے، پی ایس ایل نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے، آپ چیمپئن بھی ہوں تو پھر بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے، ہماری مینجمنٹ نئی ہے، ماحول اچھا بنا ہوا ہے اور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔