پی ایس ایل 9: عامر نے  بابر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو کا بتا دیا

360

 لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) کے اپنے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

تیسرے اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر نے باؤنسر پھینکا جو زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چھوڑ دیا۔اسی دوران دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی سے نیٹیزنز خوب محظوظ ہوئے جو اب پی ایس ایل دشمنی بن چکی ہے۔

میچ کے بعد ایک پریس کانفرنس  میں محمد عامر نے انکشاف کیا کہ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 کے دوسرے میچ میں میرے باؤنس پھیکنے پر کیا کہا۔

عامر نے کہا  کہ ہم نے زیادہ بات نہیں کی۔ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ میرا کردار نئی گیند سے بلے باز کو آؤٹ کرنا ہے۔