آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ

314

نئی دہلی: بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا۔

زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رنجی ٹرافی کے آخری رانڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دیکھا گیا ہے کہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کی بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں۔