نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کرینگے، فاروق ایچ نائیک

302

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا طے کرنا چاہیے، نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا طے کرنا چاہیے کیونکہ ملک نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے گزر رہے ہیں لہذا سڑکوں پر نکلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک میں قانون موجود ہے، الیکشن ٹر یبونل بھی موجود ہیں، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ یہ بلاول فیصلہ کریں گے، حکومتی تشکیل کے لئے بات چیت جاری ہے۔