جعلی بینک اکائونٹ کیس: زرداری، فریال تالپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

209

کراچی: بینکنگ کورٹ کراچی نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بینک اکائونٹ کیس کی سماعت ہوئی، دونوں عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ انور مجید و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 22 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔