بلاول کا وزیراعظم کو ووٹ دینے اور وفاق میں وزارتیں نہ لینے کا اعلان

458
We don't believe

ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاور شیئرنگ فارمولا مسترد کرتے ہیں،  مجھے کہا گیا کہ پہلے 3 سال پہلے ہمیں اور پھر 2 سال آپ وزیراعظم بنیں، میں نے منع کردیا، وفاق میں وزیراعظم کو ووٹ دیں گے لیکن  کوئی  بھی وزارت نہیں لے گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ   انتخابات کے نتیجے میں آئندہ جو بھی حکومت بنے لیکن وہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے ہی قومی اسمبلی میں بیٹھیں گے الیکشن اس لیے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے، میرے پاس ایسے بھی فارم 45 ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ن لیگ اور ایم کیو ایم کے امیدوار کے جیت کا اعلان کیا گیا، آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کے بعد صدر کے امیدوار ہوں گے، آئیں ہمارے ساتھ بات چیت کرکے شکایات کو دور کریں۔