عالمی بینک کا چینی کی گرتی قیمت کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کا مشورہ

492

اسلام آباد: عالمی بینک نے عالمی سطح پر چینی کی گرتی قیمت کا فائدہ پاکستانی صارفین کو پہنچانے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عالمی بینک پالیسی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان میں چینی کی درآمدات کھولنے، عالمی سطح پر چینی کی گرتی قیمت کا فائدہ پاکستانی صارفین کو پہنچانے کیلئے درآمدی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے،   پاکستانی ملوں کو درآمدی چینی کی لاگت اور قیمت  سے مقابلہ کرنے کے قابل بناکر انہیں عالمی مسابقے کیلئے تیار کیا جائے۔

عالمی بینک کے پالیسی نوٹ مزید کہا کہ حکومتی سطح پر چینی کے سیکٹر کے بارے میں فیصلہ سازی میں صارفین اور سیکٹر کی بہتری اور برآمدات بڑھانے کیلئے توازن پیدا کیا جائے۔