نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی گئی

239

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی فراہم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر مریم نواز کیساتھ پولیس کے 4 اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا، مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔ 

مریم نواز کو وزیراعلی کی سکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی، جاتی امرا پر بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا۔