بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا انفیکشن سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔
ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتا ل ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ۔
ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور بچہ وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 34 ہو گئی ۔