حوثیوں کے لیے جانیوالی ایرانی اسلحہ کی کھیپ ضبط کر لی، امریکا کا دعوی

243

واشنگٹن:واشنگٹن نے  دعوی کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے ایران سے آنے والے جدید روایتی ہتھیاروں اور مہلک امداد کی ایک کھیپ کو ضبط کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہاکہ  ہتھیاروں کی کھیپ یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی طرف لے جائی جارہی تھی، ضبط کیے گئے اسلحے کی کھیپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے اجزا، دھماکہ خیز مواد، بغیر پائلٹ سمندری ڈرون کے اجزا، مواصلاتی آلات اور فوجی نیٹ ورکس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل لانچر کٹس اور دیگر فوجی اجزا شامل تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے کہا کہ یہ خطے میں ایران کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک اور مثال ہے، ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں سمیت تمام جائز طریقوں سے اور مداخلتی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانبیمن کے لیے امریکی نمائندے ٹم لینڈرکنگ نے کہا کہ ہمارے حوثیوں پر یمن میں حملے بڑے کامیاب جا رہے ہیں، تاہم حوثیوں نے بحیرہ احمر میں حملے روک دیے تو ہم بھی اپنے حملے روک دیں گے۔