رفح میں اسرائیلی حملہ، ایران نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

503

تہران: نے رفح میں اسرائیل کے ممکنہ زمینی آپریشن پراوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو فون کیا اور کہا کہ رفح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن سے 10 لاکھ  فلسطینی متاثر ہوں گے،مسلم ممالک اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے اقدامات کریں۔ 

دوسری جانب سی آئی اے چیف نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں موساد کے سربراہ بھی موجود تھے، اس دوران  قیدیوں کی رہائی کے معاہدے  پرگفتگو کی گئی۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بیروت سے ہونیوالے حملوں کا جواب دے رہے ہیںاورہم کسی دوسرے ملک میں 50 کلومیٹر اندر کارروائی کرسکتے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سرائیلی طیاروں کی جانب سے نصیرات پر بمباری کی گئی ہے، جس میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں،ادھر عالمی ادارہ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں مریضوں کومشکلات ہیں،جنگ بندی کی جائے،غزہ میں خوف، بھوک، مایوسی اورموت کے سوا کچھ نہیں۔