پشاور: گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے چھت گرنے کی زدمیں آکر ایک بچہ جاں بحق اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 میں ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹ گیا، جس سے ہونے والے دھماکے سے کمرے کی چھت گر گئی۔
واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور گھر کے دیگر افراد زخمی ہو گئے، جن کی تعداد ابتدائی طور پر 4 بتائی جاتی ہے۔
امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی مشینری کے ساتھ پہنچ پر کارروائی شروع کی اور بچے کی لاش سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔