اسلام آباد:الیکشن جیتنے کے بعد حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفدکا آج رات جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفداسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کا مقصد وفاق میں حکومت بنانا ہے، جس کے لیے آج پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کا وقت طے کیا ہے۔