تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امیر کویت کے دورہ بحرین کے حتمی بیان کے جواب میں کہا ہے کہ تہران درہ (آرش) فیلڈ کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے اور ماہرین کے سابقہ مذاکرات کی بنیاد پر حل کرنے پر زور دیتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ا یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کنعانی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا ملک تعاون اور مشترکہ مفادات کے احترام کی فضا میں اس معاملے پر کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے امکان پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوستانہ اور عملی ماحول میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ اس مسئلے کا پرامن اور دیر پرپا حل نکالا جا سکے،کنعانی نے کہا کہ “مختلف بیانات اور میڈیا آٹ لیٹس میں یکطرفہ الزامات”پیش کرنا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک قدم نہیں سمجھا جا سکتا،کویت کے امیرالشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے منامہ کے دورے کے اختتام پر کویت اور بحرین نے مشترکہ بیان میں درہ فیلڈ کو کویت کے سمندری علاقے کا حصہ قرار دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ درہ آئل فیلڈ اور اس کے دیگر قدرتی وسائل کویت کی ملکیت ہیں اور یہ علاقہ سعودی زون سے متصل زیر سمندر کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صرف کویت اور مملکت سعودی عرب کو اس خطے کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب بیان میں “اس میدان میں کسی دوسرے فریق کے حقوق کے وجود سے متعلق کسی بھی الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا گیا”۔