پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست کے بیلٹ پیپرز کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے، جو کہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے انتخاب کے تھے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچرے کے ڈھیر میں بیلٹ پیپرز موجود ہیں۔
پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر برآمد، ویڈیو وائرل https://t.co/XoGD5cDtdz
— Rana Sanaullah Khan (@PresPMLNPunjab) February 14, 2024
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر شاہ نے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والے بیلٹ پیپرز پر مقامی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں۔ دیکھیں عوام کے ووٹوں کا کیا حشر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حیدر شاہ کو الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔