کراچی:پی ٹی آئی حمایت یافتہ رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

204

کراچی: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز سواتی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پی پی کی صوبائی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 86 ہو گئی۔

آزادر نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام ، دوستوں اور ترقی کی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی  طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

وڈیو بیان میں اعجاز سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غیر مشروط طورپر شامل ہورہا ہوں اس شمولیت کے لیے عوام ،دوستوں اور حلقے کی ووٹرز سے مشاورت کے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعجاز سواتی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 86ہو گئی  ہے، آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔